شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے

شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے

ممبئی: شاہ رخ خان کی اہلیہ نے اپنی 25 سالہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا

شاہ رخ اورگوری کا شمار بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے جو پچھلے 25 سال سے کامیاب شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے رومینٹک ہیرو شاہ رخ خان کروڑوں لڑکیوں کے دلوں پر تو حکمرانی کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے دل کے بھی کنگ ہیں۔

گوری خان نے کہا ہےکہ شاہ رخ کبھی جھگڑا نہیں کرتے وہ خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں

ایک انٹرویو کے دوران گوری خان نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئےکہا شاہ رخ خان ان سے اور اپنے تینوں بچوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شاہ رخ انہیں غصہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں دیتے اس لیے ان کے درمیان کبھی جھگڑا نہیں ہوتا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے