وزیراعظم, عمران خان, ,22 جنوری, کو ,قطر ,روانہ ,ہوں ,گے

وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر اعظم 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحا پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری:سعودی عرب کا گوادر میں آئل سٹی بنانے کااعلان

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین, سے زمین تک مار کرنے, والے بیلسٹک میزائل, شاہین ٹو کا, کامیاب تجربہ

زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

راولپنڈیڈی: جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شاہین ٹوبیلسٹک میزائل 1500 کلو میٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے