,پیپلز پارٹی ,کا ,تحریک انصاف, کے ,’,خفیہ اکاؤنٹس,‘ پر, جے آئی ٹی ,بنانے, کا ,مطالبہ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ’خفیہ اکاؤنٹس‘ پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف  کے خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر ان کی تحقیقات کے لیے (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے لیے علیحدہ علیحدہ ہیں، حکومتی لوگوں کے نام بھی ایگزٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی، اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کا وفاق میں موجود اپوزیشن اراکین اور حکومتی اراکین کے ساتھ رویہ علیحدہ علیحدہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کو اپنی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کی وضاحت ہر صورت دینا ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اراکین کے خلاف بھی نیب تحقیقات کر رہا ہے جبکہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف بھی نیب ریفرنسز دائر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح نفی کررہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خانم کی جائیداد اور پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے