وزیر اعظم, عمران خان ,کو, اپنی, بہن ,علیمہ خانم ,کی, جائیداد ,کی ,وضاحت ,ہر, صورت, دینا ,ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان کو اپنی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کی وضاحت ہر صورت دینا ہوگی۔

سکھر  : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کی وضاحت ہر صورت دینا ہوگی۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افرادی قوت 5 سے 6 کروڑ ہے اور جس میں صرف 25 فیصد افراد کام کرنے والے ہوں گے وہ ملک خوشحالی کی طرف کیسے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ وہ وسائل فراہم کرے اور ملک کی معیشت کو طاقت ور بنائیں لیکن ہمارے ملک کی معیشت ٹھیک نہیں اور ہم محتاج ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پانی کے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، دنیا کے بہت سے ملکوں میں پانی نہیں لیکن وہ اس کے حل کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ ہمارے یہاں ایسا کوئی نظام نہیں ہے جس کے لیے لوگوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان انتخابات میں آتے وقت بہت بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن بعد میں وہ ذاتیات کی طرف مڑجاتے ہیں اور ملک میں یہی ماحول چل رہا ہے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ماحول کو ختم کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں آتے وقت غریب کی بات کی جاتی، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی جاتی، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے نعرے لگائے جاتے لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا، جس سے ریاست کو نقصان پہنچتا اور ملک کمزور ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے اور قرضہ لینا شروع کردیا، 4 ماہ کے دوران موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

کوئی فساد پھیلانے سندھ آئے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مراد علی شاہ

انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح سود 7 سے 14 فیصد کردیا گیا مگر پھر بھی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہم زبردست کام کر رہے ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن پر بات کرتی ہے تو کرپشن کو ختم بھی کرے لیکن اس کے ساتھ دوسرے کام بھی پورے کرے اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار اور غریبوں کو گھر بنا کر دینے کا وعدہ کرکے دھوکا دیا جارہا اور کہا جارہا کہ لاکھوں روپے دیں، ہم گھر بنا کر دیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں جو وعدے کیے وہ پورے کیے، ہم نے بیظیر پروگرام کے تحت غریبوں کو پیسے دیے، پہلی مرتبہ غربت کا سروے ہوا اور صوبوں کو اختیارات بھی ہمارے ہی دور میں دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کی وضاحت ہر صورت دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کون سا غریب 20 لاکھ روپے دے کر گھر خریدا گا، غریبوں کے لیے نہیں مافیا کے لیے گھر بنائے گئے ہیں اور گھروں کے نام پر مافیا قرضہ لے کر ملک سے فرار ہوجائے گی۔

فوجی عدالتوں کے معاملے ہر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے سے لگتا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، عمران خان کو خود سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے چاہیے تھے، اگر وہ اس معاملے میں توسیع چاہتے ہیں تو خود سیاسی قیادت سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے