,کوئی, فساد ,پھیلانے, سندھ, آئے, گا ,تو ,آہنی, ہاتھوں, سے ,نمٹا ,جائے ,گا، مراد علی شاہ

کوئی فساد پھیلانے سندھ آئے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مراد علی شاہ

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی فساد پھیلانے سندھ میں آئے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم نے شرپسندوں کا مقابلہ کیا، چھوٹے موٹے فسادی کچھ نہيں کرسکيں گے۔

سکھر میں میڈيا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں کسی کے آنے پر پابندی نہيں لگا رہے ، جو آرہے تھے وہ خود آتے آتے رک گئے، پورا ملک وزیراعظم کا ہے، جہاں چاہیں آئیں جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک پارٹی قیادت اور عوام چاہیں گے، سندھ حکومت قائم رہے گی اور میں وزیراعلیٰ رہوں گا، ای سی ایل میں نام ہونے پر مجھے کوئی فکر اور پرواہ نہیں، ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ ریلیف ملے گا۔

دیر بالا سمیت کئی بالائی علاقوں میں شدید برفباری، مسافروں کیلئے کنٹرول روم قائم

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ لوگ مجھے سرکاری دورے پر جانے سے نہیں روک سکتے اور میرا فی الحال کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، حج اور کربلا سے بلاوا آیا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

مراد علی شاہ نے ایک سوال پر کہا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے پارٹی موقف سامنے آچکا ہے، سندھ حکومت نے پولیس او رفوج کی مدد سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی سندھ کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہو سکتیں، اپوزیشن کا اکٹھا ہونا یا اتحاد بنانا پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوتا ہے، ملک اور خاص کر سندھ کے عوام آصف زرداری پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

,پیپلز پارٹی ,کا ,تحریک انصاف, کے ,’,خفیہ اکاؤنٹس,‘ پر, جے آئی ٹی ,بنانے, کا ,مطالبہ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ’خفیہ اکاؤنٹس‘ پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف  کے خفیہ بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے