گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ

گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ

سیکڑوں امریکی شہریوں نے مظاہرہ کر کے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوانتانامو جیل کے قیام کو سترہ برس مکمل ہونے پر واشنگٹن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک اجتماع بھی کیا۔

مظاہرے کے شرکا نے گوانتانامو جیل کے قیدیوں کی طرح نارنجی رنگ کے لباس اور سروں پر کالے رنگ کے تھیلے بھی چڑھا رکھے تھے۔
حکومت امریکہ نے دس سال پہلے گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تا حال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتانامو جیل بند کرنے کے فرمان پر دستخط بھی کر دیئے تھے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

سعودی لڑکی راہف القانون کو کینیڈا نے پناہ دے دی

یہ بھی پڑھیں

نیلام گھر, پیپا نے, ارمانڈو کو, طویل فاصلے تک پرواز, کرنے, والا بہترین, کبوتر قرار

نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار

اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے