گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر اور فرحان اختر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر اور فرحان اختر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

بولی وڈ میں سال 2018 میں کئی شادیاں ہوئیں

ٹائمز آف انڈیا کی اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رواں برس ممکنہ طور پر جو اداکار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ان میںگلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر اور فرحان اختر شامل بھی ہیں۔

فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔

اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر رکھی ہے، بس اب آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شادی کریں گے۔ اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں۔ دونوں کے درمیان شادی کے محض 6 سال بعد ہی 2016 میں طلاق ہوگئی۔

فرحان اختر فلم ساز اور شاعر جاوید اختر کے بیٹے اور فلم ساز زویا اختر کے بھائی ہیں، اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی سوتیلی والدہ ہیں

شبانی ڈنڈیکر نے مراٹھی اور تامل سمیت ہندی زبان کی فلموں میں اداکاری سمیت گلوکاری بھی کی ہے۔

38 سالہ شبانی ڈنڈیکر اگرچہ بطور گلوکارہ زیادہ مشہور ہیں، تاہم انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے