روہت شرما کی سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی

سڈنی : آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے، روہت شرما کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پیٹر ہینڈزکومب نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عثمان خواجہ نے 59 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 24، ایرون فنچ نے 6، شان مارش نے 54، مارکوس سٹوئنس نے 47 اور گلین میکس ویل نے 11 رنز بنائے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف 4 کے مجموعی اسکور پر بھارت کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد روہت شرما اور مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیم کو سنبھالا دیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 133 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شیکھر دھون0، ویرات کوہلی 3، امباتی رائیڈو 0، مہندرا سنگھ دھونی 51، دنیش کارتھک 12، رویندرا جدیجہ 8، بھوینشور کمار 29، کلدیپ یادیو 3 اور محمد شامی صرف ایک سکور بنا سکے۔

رچرڈسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں محض 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

یہ بھی پڑھیں

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے