,ملتان, صوفی بزرگ, شاہ رکن عالمؒ, کے, 705 ویں ,عرس ,کا ,آغاز

ملتان: صوفی بزرگ شاہ رکن عالمؒ کے 705 ویں عرس کا آغاز

ملتان: ملتان میں صوفی بزرگ شاہ رکن عالمؒ کے 705ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 705ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دینے کے بعد چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کرکے عرس کا افتتاح کیا۔

صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالمؒ کا عرس ہرسال سات جمادی الاول کو منایا جاتا ہے جو تین دن جاری رہتا ہے۔ عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت شاہ رکن عالمؒ کی ولادت باسعادت نو رمضان المبارک چھ سو اننچاس ہجری میں ملتان میں ہوئی۔ آپؒ کے والد کا نام شیخ صددالدین عارفؒ تھا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عمارت میں زوردار دھماکا ہواہے،

شاہ رکن الدین کی تربیت آپؒ کے والد شیخ صدرالدین عارفؒ اور شیخ بہاوالدین ذکریا ملتانیؒ کے زیر سایہ بہت پاکیزہ ماحول میں ہوئی۔

آپؒ سر چشمہ علوم و معارف،شہنشاہ تصوف،اور راہنمائے سالکین تھے۔ آپؒ نے اپنی حیات کوخلق خدا کی ہدایت میں صرف کیا۔ ہزاروں لوگ شرف بیعت سے مشرف ہوئے۔

آپؒ کے مریدین میں خلفاء صاحب کمال لوگ تھے۔ حضرت مخدوم شاہ جہانیاں جہاںؒ آپ کے مرید خاص اور عظیم ترین خلفاء میں سے ہیں۔

حضرت شاہ رکن عالم ؒ نےسات جمادی الاول سات سو پینتیس ہجری میں وصال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے