امریکا, میں حملہ, کرنے کے الزام میں, سنائی گئی متنازع, سزا کو, معطل کرنے, کی تجویز

امریکا میں حملہ کرنے کے الزام میں سنائی گئی متنازع سزا کو معطل کرنے کی تجویز

امریکا: فیڈرل مجسٹریٹ نے 2006 میں کیلیفورنیا کے شہری کو پاکستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں جانے اور امریکا میں حملہ کرنے کے الزام میں سنائی گئی متنازع سزا کو معطل کرنے کی تجویز دے دی

36 سالہ حامد حیات اس وقت کیلیفورنیا کے شہر لودی میں چیری کے کھیت میں کام کرتے تھے۔
انہوں نے اپنی 24 سال کی سزا میں سے آدھی سزا مکمل کرلی ہے
امریکی مجسٹریٹ جج ڈیبورا بارنس کا کہنا تھا کہ اگر کم تجربہ کار دفاعی اٹارنی جو عدم دستیاب گواہان کو نہ بلاسکے، نہ ہوتے تو ممکن ہے کہ انہیں سزا نہیں ہوتی۔
بارنس نے 116 صفحات پر مشتمل اپنی تجویز میں کہا کہ ’ایک مناسب اور بہتر اٹارنی ہوتا تو وہ حامد حیات کے کیس سے متعلق شواہد حاصل کرنے کے لیے مزید تحقیق کرتا‘۔
سزا کو روکنے کی تجویز امریکی ڈسٹرکٹ جج گارلینڈ ای بریل جونیئر کو بھیجی جائے گی جنہوں نے حیات کا ٹرائل کیا تھا اور سزا سنائی تھی۔
بارنس نے نئے گواہان سے نیا بیان سنا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حیات کیلی فورنیا میں ہی پیدا ہوئے تھے اور پاکستان میں اپنے آبائی گاؤں شادی کرنے اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے جہاں انہیں کسی دہشت گرد نے ٹریننگ نہیں دی۔
انہیں معلوم ہوا کہ حیات کے دفاعی اٹارنی وازہا موجددی کو جھوٹے بیانات پر کسی ماہر سے شواہد لینے چاہئیں تھے۔
دوسری جانب حیات کی اٹارنی موجددی کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا کرمنل کیس تھا اور اس کے لیے انہوں نے وکیلوں کی ٹیم اور دفاعی تحقیق کاروں کے ساتھ مل کر بہت محنت کی تھی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین تھا کہ حیات بے گناہ ہے۔
امریکی اٹارنی مک گریگر اسکوٹ کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے مجسٹریٹ کی تجاویز پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہی سمجھتے ہیں کہ حیات کو ٹرائل میں موثر نمائندگی ملی اور ججز کی جانب سے ان کی سزا جس کی بعد ازاں نائنتھ سرکٹ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی، درست ہے‘۔
تحقیق کاروں نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ 5 افراد سیکریمینٹو کی زرعی کمیونٹی میں القاعدہ کے ’سلیپر سیل‘ کا حصہ ہیں۔
تاہم وفاقی استغاثہ نے 3 افراد کو بغیر کسی مقدمات کے ملک بدر کردیا تھا جبکہ وفاقی ایجنٹس حیات کے والد اپنے بیٹے کے کام کے حوالے سے بیان کو سچ یا جھوٹ ثابت نہیں کرسکے تھے جس کے بعد آئس کریم ٹرک کے ڈرائیور حیات کے والد نے رسم و رواج کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا تھا۔
حامد حیات کو 2006 میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے اور ایف بی آئی ایجنٹس سے جھوٹ بولنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
استغانہ نے الزام لگایا تھا کہ حیات کے پاس ’جہادی دل‘ ہے اور وہ ہسپتال، بینک سمیت حکومتی عمارتوں پر حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے