ملک کا نام تبدیل کرکے, سرکاری, نام, جمہوری شمالی مقدونیہ, رکھنے کی, منظوری

ملک کا نام تبدیل کرکے سرکاری نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھنے کی منظوری

اسکوپیے: مقدونیہ کےاراکین پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ملک کا نام تبدیل کرکے سرکاری نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھنے کی منظوری دے دی

دارالحکومت اسکوپیے میں حکومت کی جانب سے نام تبدیلی کی قرار داد پیش کی گئی، ایک سو بیس رکنی پارلیمان میں سے اکیاسی اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے یونان کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے ووٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ قرارداد کی کثرت رائے سےمنظوری کے بعد یونان کا مقدونیہ کے نام سے متعلق ستائیس سالہ تنازع بالاخر حل ہو گیا۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تاریخی باب رقم کردیا ہے، اس تنازع کے حل ہو جانے کے بعد نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت ملنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے