اسد عمر, نے چیمبر آف, کا,مرس کراچی, کا دورہ کیا

اسد عمر نے چیمبر آف کامرس کراچی کا دورہ کیا

کراچی: اس موقع پر تاجر برادری نے ٹیکس معاملات اور گیس بحران سمیت مختلف معاملات پر وزیر خزانہ کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا

معروف تاجر سراج قاسم تیلی نے ٹیکس کے نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب بھی ٹیکس مسائل حل نہ کیے تو ریونیو کسی صورت نہیں بڑھے گا، صرف ٹیکس دینے والے کو ہی دباتے رہے تو ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ ممکن نہیں، جو حالات ہیں اس میں پرانے ٹیکس دہندگان سے تو کچھ نکال لیں گے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے توجہ دی جائے۔
تاجر برادری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایف بی آر کو ختم کردیں تو اس سے زیادہ ٹیکس جمع ہوجائے گا۔
اس موقع پر بزنس مین گروپ کے سینئر نائب چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ گیس بحران سے صنعت کار کو شدید نقصان ہورہا ہے، 15،20 سال سے سندھ اور بلوچستان کا گیس کوٹہ 1200 ایم ایم سی ایف ڈی رکھا ہوا ہے۔
زبیر موتی والا نے وزیر خزانہ اسد عمر کے سامنے کراچی کا بھی مقدمہ پیش کیا اور کہا کہ کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرنا ہوگا، گزشتہ مالی گیس بحران پر کراچی کی صنعتیں 16 روز بند رہیں، 16 روز سے گیس نہ ملنے سے نصف ماہ صنعتوں میں پیداوار نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے