8 سال بعد جنرل اسمبلی کا کوئی صدر, پاکستان ,کا دورہ کر, رہا ہے

8 سال بعد جنرل اسمبلی کا کوئی صدر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے

نیویارک: ماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلے نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر حکومت پاکستان کی درخواست پر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی

ستمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ ایشیاء کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
مونیکا گریلے کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپینوزا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔
ماریہ اسپینوزا پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کثیرا لجہت مقاصد کے فروغ کے حوالے سے پرامید ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماریہ اسپینوزا کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتائیں۔
ملیحہ لودھی کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر کو عالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وہ خواتین اراکینِ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔
8 سال بعد جنرل اسمبلی کا کوئی صدر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیلام گھر, پیپا نے, ارمانڈو کو, طویل فاصلے تک پرواز, کرنے, والا بہترین, کبوتر قرار

نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بہترین کبوتر قرار

اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے