حنیف عباسی, عمر قید کی, سزا کو لاہور ہائی کورٹ, میں, چیلنج

حنیف عباسی عمر قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: حنیف عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے

حنیف عباسی کے وکیل سینئر قانون دان اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے پہلے راولپنڈی بنچ میں سزا کو چیلنج کیا تھا تاہم وہاں کے ججز نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد اب تک کوئی نیا بنچ نہیں آیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ان کے موکل 6 ماہ سے جیل میں ہیں، ان کی سزا خلاف قانون ہے، لہذا لاہور میں ہی بنچ تشکیل دیا جائے اور اپیل کی سماعت کی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی بنچ سے مقدمہ کی فائل طلب کرلی اور آئندہ ہفتہ لاہور میں خصوصی ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے گزشتہ سال 21 جولائی کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں انسداد منشیات کی دفعات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے