پشاور : پولیس وین سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ 8 پولیس اہلکار زخمی

پشاور : پشاور میں گشت میں مصروف پولیس موبائل وین کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک بار پھر پشاور کو نشانہ بنایا۔ ورسک روڈ پر معمول کے گشت میں مصروف ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ورسک روڈ پر جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے باعث اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کو شہر کے اندر گھسنے سے روکنے میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے