ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی

ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا بجٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے ملنے والی جنوبی امریکہ کی سرحدوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیکساس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اور یا امریکی کانگریس، سرحدی دیوار کا بجٹ پاس نہیں کرتی ہے تو وہ ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں اگرچہ وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ چند روز مزید صبر کریں گے تاکہ کانگریس اپنے فیصلے اور بعد والے اقدام کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے امریکی کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے پینٹاگون کے بجٹ سے سرحدی دیوار کی تعمیر کے ضروری اخراجات کر سکتے ہیں۔

اسپین میں طیارے کو حادثہ‘ 2 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

برلن

جرمنی :‌ افغان شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

برلن : پولیس نے افغان نژاد جرمن شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے