جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 262رنز پر پویلین لوٹ گئی

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 262رنز پر پویلین لوٹ گئی

جوہانسبرگ: تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرم کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا اور 6 کے مجموعی اسکور پر کپتان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ 41،میکرام 90،ڈی برائن 49زبیر حمزہ 41،بووما 8،ڈی کوک 18فلینڈر 1،ربادا اور اولیور صفر ،صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ ڈیل سٹین 2رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2،محمد عباس نے 2،حسن علی نے 2،فہیم اشرف نے 3اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور اس طرح جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 262رنز پر آوٹ ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے