آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے پر تیار

میلبرن: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے

پاکستان میں سیکیورٹی حالات ٹھیک ہیں تو کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے، ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں دورہ کرنے کا یہ وقت درست ہے یا نہیں فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کرے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہو گئے ،عثمان خواجہ پہلے ہی کرکٹ کھیلنے کیلئے ر ضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے رواں سال مارچ میں ہونے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز میں سے کچھ میچز کراچی یا لاہور میں کرانے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے