جو بھی مجھے ہراساں کرے گا میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی

جو بھی مجھے ہراساں کرے گا میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی

زرین خان کا بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو کرارا تھپڑ

ولی وڈ بولڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ایونٹ کے دوران مداح کو اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ لگا دیے۔

میڈیا کے مطابق اداکارہ بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچ کے لیے پہنچی تھیں۔

اس دوران اپنی گاڑی تک واپس جانے کا رستہ ان کے لیے خاصہ دشوار ثابت ہوگیا، کیوں کہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا تھا۔

زرین خان کو اس دوران ایک نوجوان نے ہاتھ لگانے کی کوشش بھی کی، جس کے بعد اداکارہ نے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوجاتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔

ایک اداکارہ ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی مجھے ہاتھ لگا سکتا ہے، میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔

کسی کو حق نہیں کہ وہ مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، میں ایک عورت ہوں، اور ہر عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اور کام کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی: شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےمقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ماہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے