پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی:ریاض فتیانہ پی ٹی آئی سے فارغ، سیکرٹری انسانی حقوق کے عہدے سے بھی برطرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایم این اے ریاض فتیانہ کو پاکستان تحریک انصاف سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریاض فتیانہ کو پارٹی میں ان کے عہدے سیکرٹری انسانی حقوق سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ ان کی برطرفی کی منظوری عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ ریاض فتیانہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں , کام یابی پر, نریندر مودی کو مبارک باد

انتخابات میں کام یابی پر نریندر مودی کو مبارک باد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے