خورشید شاہ نے, اسپیکرقومی, اسمبلی اسد قیصرسے, ملاقات ,

خورشید شاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات

اسلام آباد: پی پی رہنماء سید خورشید شاہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امورسمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور فعال کردار پرتبادلہ خیال کیا گیا

اسپیکراسدقیصرنے عوامی مفاد کیلئے قانون سازی ناگزیرقراردیتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور فعال بنانے پر بات کی ۔
خورشید شاہ نے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے منی بجٹ نہ لانے کا مشورہ بھی دیا ۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ماضی میں سابق وزرا ئے اعظم گیلانی اور نوازشریف کوعدالت نے سزادی سابق صدرآصف زرداری نیب اورعدالتوں میں پیش ہوتے رہے ،انصاف سب کے ساتھ ایک جیسا ہوناچاہیئے عمران خان کیخلاف نیب کیسزاور عدالت جانے میں وزیراعظم کی کوئی توہین نہیں ۔
خورشید شاہ نے مزید کہاکہ اپوزیشن رہنماوں کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے نوازشریف جیل سے باہر آئینگے تو ملاقات ہوجائے گی ایک دو ماہ میں نوازشریف جیل سے باہر آجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیوں کے آپس میں رابطے ہیں اورایک پیج پرہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

اسکولوں ,کی فیسوں, میں کمی, سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری

اسکولوں کی فیسوں میں کمی سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسکولوں کی فیسوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے