شراب نوشی کرنے, والے پائلٹس, اور فضائی, میزبانوں, کے خلاف, کریک ڈاؤن

شراب نوشی کرنے والے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ بھی کیا

اس سلسلے میں شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن ( سی اے اے) حکام، پائلٹس اور فضائی میزبانوں کےخون کے نمونےحاصل کیے جائیں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جن افراد کے خون میں نشہ آور اشیا کے استعمال کے اثرات پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور ایسے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو معطل کرنے کے ساتھ نوکری سے بھی فارغ کردیا جائے گا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ وہ دورانِ پرواز فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے تحت اقدامات کررہے ہیں۔
چند روز قبل پی آئی اے کی پرواز کے اڑان بھرنے سے پہلے ایک فلائٹ اسٹیورڈ کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جس میں الکوحل کے اثرات پائے گئے تھے۔
جس کے بعد فضائی میزبان کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان, نے ہولی, کے رنگ بھرے, تہوار پر, ہندو برداری, کومبارک, باد

وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے رنگ بھرے تہوار پر ہندو برداری کومبارک باد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے رنگ بھرے تہوار پر ہندو برداری مبارک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے