ادویات کی, قیمتوں میں, 15 فیصد تک, اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ

کراچی: بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد جبکہ باقی تمام ادویات میں 15 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’ 1986 کے ڈرگ (لیبلنگ اور پیکیجنگ) قوانین کی جانب سے بتائے گئے قوائد کے مطابق دوا کی قیمت میں اضافہ اس کے لیبل پر پرنٹ کرنا ہوگا‘۔
دوسری جانب پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادویات ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتون میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا اور پی پی ایم اے ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہی ہے۔
گزشتہ ماہ مقامی مینوفکچررز نے پیداواری اخراجات ریٹیل قیمت سے زائد ہونے کے بعد ملٹی ڈرگ ریزسٹینٹ (ایم ڈی آر) تپ دق (ٹی بی)، مختلف اعصابی امراض، کینسر اور جلد کی بیماریوں کی مختلف اقسام کے علاج کے لیے جان بچانے والی ادویات کی پیدوار روک دی تھی۔
مینوفکچررز نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر ڈریپ نے ان کی سفارشات کے مطابق قیمتیں نہیں بڑھائیں تو جان بچانے والی ادویات سمیت مختلف دوائیوں کا بدترین بحران پیدا ہوجائے گا۔
ادویات کمپنیوں نے کہا تھا کہ روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمپنیاں موجودہ نرخ پر ادویات کی پیداوار جاری نہیں رکھ سکتیں۔
ادویات ساز کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئی تھیں اور پی پی ایم اے چیئرمین نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے ڈریپ اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ 15 روز میں نئی قیمتوں کا تعین کریں، تاہم ’اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

خورشیدشاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

خورشیدشاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

سکھر:عدالت نے نیب ٹیم کو ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 21 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے