آصف زرداری پر الزام تراشی, کرنے والوں, کا مقدر, شرمندگی ہے

آصف زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کا مقدر شرمندگی ہے

اسلام آباد: سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی بیرون ملک جائیداد کے انکشاف پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

آصف زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کا مقدر شرمندگی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا اور حکومت کو براہ راست نام بھیجے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اصل مقصد صوبے سندھ کی حکومت ختم کرنا تھا اور پی ٹی آئی کے وزرا کے سندھ حکومت کے خلاف بیانات آرہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبہ سندھ کی حکومت کارکردگی میں سب سے آگے ہے۔
پی پی پی رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری آخر ماجرا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، لوگ غریبوں کے علاج کے لئے پیسے دیتے تھے، صدقہ اور خیرات کی رقم غریبوں کی امانت تھی۔
انصاف کا تقاضا ہے کہ بیرون ملک جائیداد کے انکشاف پر علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔
انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کی تقرری پر سوال کرتے ہوئے بتایا کہ شہزاد اکبر عمران خان کے ذاتی ملازم ہیں اور ان کی تقرری پر نیب کو بھی عدم اعتماد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر دوسرے سیف الرحمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسکولوں ,کی فیسوں, میں کمی, سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری

اسکولوں کی فیسوں میں کمی سے متعلق کیس میں تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسکولوں کی فیسوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے