دنیا کےامیر ترین شخص کی اہلیہ سے طلاق

 دنیا کےامیر ترین شخص کی اہلیہ سے طلاق

واشنگٹن: دنیا کے امیتر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ایمازون کے بانی نے اپنی اہلیہ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار کی اہلیہ میں دلچسپی لے رہے ہیں جس پر ایمازون کے بانی کی اہلیہ نے انہیں متنبہ بھی کیا مگر وہ نہیں مانے۔

امیر ترین جوڑے کے درمیان طلاق کی کوئی اہم وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

معاشی ماہرین اس علیحدگی کو مہنگی ترین طلاق قرار دے رہے ہیں کیونکہ راہیں جدا ہونے کے بعد جیف بیزوز کو 137 ارب ڈالرز کے اثاثوں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے نکل جائیں گے۔

قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارب پتی افراد کے اثاثوں کی فروخت ممکن نہیں ہوتی، اسی طرح جیف کے بیشتر اثاثے ایمازون کی ملکیت ہیں جنہیں اہلیہ کے نام پر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیف بیزوز کے اثاثوں کی مالیت 137 ارب ڈالرز ہے، اگر میکنزی نے ریاستی اصولوں کے تحت طلاق لینے کا فیصلہ کیا تو ایمازون کے مالک کو 50 فیصد اثاثوں سے محروم ہونا پڑے گا جس کے بعد ایمازون کے مالک کمپنی کی ملکیت سے محروم ہوجائیں گے جبکہ اُن کی اہلیہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔

اگر ایمازون کے بانی نے شادی سے قبل یا بعد میں اپنی اہلیہ سے کوئی معاہدہ کیا ہوگا تو وہ اس صورت میں بچ سکتے ہیں وگرنہ انہیں اپنے 68.5 ارب ڈالرز کے حصص کی فروخت یا انہیں سابقہ اہلیہ کے نام پر منتقل کرنا ہوگا۔

1993 میں جس وقت جیف کی میکنزی سے شادی ہوئی وہ عام ملازمت کرتے تھے، ازدواجی زندگی اُن کے لیے اس لیے بھی اچھی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے اس کے بعد ایمازون کی بنیاد رکھی اس کے بعد اُن کے چار بچے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دینے کی تیاری کر لی

اسلام آباد : نئے سا ل کا تحفہ ، پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن کمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے