میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا

سابق کپتان راشد لطیف پی ایس ایل کی فرنچائز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وابستہ تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نے کراچی کنگز کو خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر تمام ہوا، میری خدمات حاصل کرنے پر فرنچائز کے مالک اور اسٹاف کا شکرگزار ہوں، مستقبل میں کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے