پاکستان ٹیم کے کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا: وسیم اکرم

پاکستان ٹیم کے کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا: وسیم اکرم

 

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان یا کوچ کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کی نہیں اور ہمارے پلئیرز کو وہاں کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ نہیں، اگر جنوبی افریقا جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کرنا چاہیے، سرفراز کے متبادل اگر کوئی کپتان ہے تو بتائیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں قومی ٹیم کی ناکامی پر سابق کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہوتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کرنے جارہا ہوں جہاں دو تین وکٹیں ایسی بنائیں گے جس کی مٹی بیرون ملک سے لائی جائے گی، اکیڈمی میں فاسٹ بولرز کے ساتھ بیٹنگ اور اسپن بولنگ کی بھی جدید تکنیک سےآگاہی دی جائے گی۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ڈی ایچ  اے ملتان گالف کورس میں گالف کی اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔

برازیل فٹبالر کاکا کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے