سری لنکا سے سیریزمیں آسٹریلین ٹیم سے کئی بڑے ڈراپ

سری لنکا سے سیریزمیں آسٹریلین ٹیم سے کئی بڑے ڈراپ

میلبورن : تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم سے کئی بڑے نام باہر ، بھارت کے ہاتھوں تاریخی شکست نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر بجلیاں گرا دیں

ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم سے کئی بڑے نام باہر کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کیلئے آسٹریلین ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف 13 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ٹم پین کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، جو برنس، پیٹ کومنز، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبسچگنی، نیتھن لیون، ول پوکوسکی، میٹ رنشا، مچل سٹارک اور پیٹر سڈل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے