انزلیکا طاہر پاکستانی فلم اور فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہشمند

 پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل انزلیکا طاہر نے پاکستانی فلم اور فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ماڈل انزلیکا طاہر نے 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔2015 میں انہوں نے ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا خطاب اپنے نام کیا۔

ماڈل انزلیکا نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فلم نگری نے گزشتہ برسوں میں تیزی سے معیار کو بڑھایا ہے اور ٹریلرز دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ فلموں پر زبردست محنت کی جارہی ہے، میں بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں

انہوں نے پاکستانی فیشن انڈسٹری کو بھی قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری ایک بڑا نام بنا چکی ہے، مجھے موقع ملے گا تو میں یہاں ضرور کام کروں گی اور امید ہے کہ اس برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کروں۔

ماہرہ خان اور فواد خان دونوں ان کے پسندیدہ اسٹارز ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہشمند ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے