لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون جام شہادت نوش کر گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل جاری ہے۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی، شاہ کوٹ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راہداری منصوبے, پر, پاک بھارت ٹیکنیکل, ماہرین کی, ملاقات, آج ہوگی

راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی

لاہور: پاک بھارت کے ٹیکنیکل ماہرین زیرو لائن پر مذاکرات کریں گے، راہداری منصوبے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے