اداکارہ دپیکا کو شو جیتنے پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی

اداکارہ دپیکا کو شو جیتنے پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی

ممبئی: بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں

بھارتی ٹی وی کے مقبول شو بگ باس سیزن 12 کی ونردپیکا ککڑکو ٹوئٹر پر تیزاب سے جلائے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بگ باس سیزن 12 کی ونر اداکارہ دپیکا ککڑ کے خلاف سوشل میڈیا پرشو میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے محاذ کھولا ہوا ہے۔

شری سانت کے ایک مداح نے تودپیکا سے نفرت میں ہر حد پار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے ڈالی۔

شری سانت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شو کے اصلی ونر شری سانت تھے لیکن چینل انتظامیہ نے دپیکا کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی ہے کیونکہ دپیکا اسی چینل کے ایک مقبول ترین شو کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔

دپیکا ککڑ کے مداح نے اس ٹوئٹ کو ممبئی پولیس کو ٹیگ کرکے پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے اور اس دھمکی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے

دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب شری سانت کی بیوی نے دھمکی بھرے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور شری کو پورا یقین ہے کہ شری کا کوئی مداح ایسی حرکت نہیں کرسکتا یہ شخص کوئی اورہی ہے جو خود کو میرے شوہر کا مداح ظاہر کرکے دپیکا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

نامور, اداکارہ و گلوکار فرحان سعید ,بہت جلد, سینما, اسکرینز, پر

نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر

پاکستانی نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر اپنی نئی فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے