بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر خزانے کے منہ کھول دیئے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر خزانے کے منہ کھول دیئے

سڈنی: آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریزمیں تاریخی فتح حاصل ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش کردی

انڈین ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کو 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست دینے پر کھلاڑیوں کو خوش کر دیا ہے

بی سی سی آئی نے ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کے لئے کیش انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کو فی میچ 15 لاکھ روپے کیش دیا جائے گا

سیریز کے چاروں میچز کھیلنے والے بھارتی کرکٹرز کو مجموعی طور پر سیریز جیتنے کی خوشی میں 60 لاکھ روپے ملیں گےجبکہ میچ فیس اس سے الگ ہے

کامیابی پرٹیم کے کوچز کے لئے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام کوچز کو انفرادی طور  پر 25 لاکھ دیئے جائیں گے

ٹیم کے ساتھ جانے والے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی فتح کی خوشی میں ساڑھے سات لاکھ روپے کیش ایواڈ دیا جائے گا

بھارتی کرکٹ ٹیم 71 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے گھر میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کامیابی کا سہرا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کے حصے میں آیا ہے ، ورات کوہلی آسٹریلیا کواسی کے گھرمیں سیریز ہرانے والے نہ صرف پہلے ہندوستانی بلکہ پہلے ایشیائی کپتان کا اعزاز بھی لے اڑے ہیں۔

کامیابی کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کراچی:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کوآؤٹ کلاس کرتے ہوئے پاکستان سپرلیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے