فلم’’چنائے ایکسپریس‘‘ کی کامیابی کا سہرا شاہ رخ نہیں دپیکا کے سر

فلم’’چنائے ایکسپریس‘‘ کی کامیابی کا سہرا شاہ رخ نہیں دپیکا کے سر

ممبئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار روہت شیٹھی نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چنائے ایکسپریس‘ کی کامیابی کا سہرا شاہ رخ خان کے بجائے دپیکا پڈوکون کے سر باندھ دیا۔

اداکار رنویر سنگھ اورروہت شیٹھی کی حال ہی میں ریلیز ہوئی  فلم’سمبا‘ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے، فلم نا صرف ریلیز کے 5 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے بلکہ یہ فلم روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی آٹھویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے تاہم ہدایت کار نے باکس آفس پر دنیا بھر میں چار سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم’’چنائے ایکسپریس‘‘ کا سہرا شاہ رخ کے بجائے دپیکا کے سر باندھ دیا ہے۔

روہت شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  میرے نزدیک فلم ’چنائے ایکسپریس‘ اور’’گول مال‘‘ شاہ رخ  اور اجے دیوگن کی فلمیں نہیں تھیں۔

ان کاکہنا تھا لوگ فلم کی کہانی کو سمجھ نہیں پاتے دراصل فلم ’چنائی ایکسپریس اور گول مال کمرشل فلمیں تھیں کیوں کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ فلمیں صرف اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کی اکیلے کی فلمیں ہیں، بلکہ فلم گول مال کرینہ کپور ار اسی طرح چنائی ایکسپریس دپیکا پڈوکون کی فلم تھی جس کا تمام سہرا ان دونوں اداکاراؤں کو جاتا ہے۔

وویک اوبرائے نے ‘وزیراعظم’ بننے کی تیاری مکمل کرلی

یہ بھی پڑھیں

نامور, اداکارہ و گلوکار فرحان سعید ,بہت جلد, سینما, اسکرینز, پر

نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر

پاکستانی نامور اداکارہ و گلوکار فرحان سعید بہت جلد سینما اسکرینز پر اپنی نئی فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے