وویک اوبرائے نے 'وزیراعظم' بننے کی تیاری مکمل کرلی

وویک اوبرائے نے ‘وزیراعظم’ بننے کی تیاری مکمل کرلی

ممبئی: اداکار انوپم کھیر کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ بننے کے بعد اب معروف اداکار وویک اوبرائے نے بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بننے کی تیاری مکمل کرلی۔

رواں سال بھارت میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے ان دنوں بھارت میں مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ریاست کی حکمرانی حاصل کرنے کا جنون اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اس نے بالی وڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ مختلف سیاست دانوں کی زندگی پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

بھارتی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے نریندر مودی پر بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ترن آدرش نے کہا کہ امنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کا پہلا پوسٹر رواں ماہ 7 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جسے سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔

کہا جارہا ہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا جائے گا جس کیلئے باقاعدہ جنوبی ممبئی میں تقریب کا انعقاد ہوگا۔

قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سمیت اترکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کی جائے گی

فلم’سلیوٹ‘میں فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ جلوے دکھائیں گی

یہ بھی پڑھیں

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے