امریکا کی شام سے فوجیوں کے انخلاء سے قبل اسرائیل کو تحفظ کی یقین دہانی
PM Netanyahu with US National Security Adviser John Bolton

امریکا کی شام سے فوجیوں کے انخلاء سے قبل اسرائیل کو تحفظ کی یقین دہانی

تل ابيب

امریکا نے کہا ہے کہ شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے قبل اسرائیل کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے اسرائیل کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے شام سے انخلاء میں اسرائیل کی سیکیورٹی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مشیر قومی سلامتی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء داعش کے مکمل خاتمے اور دوبارہ سر نہ اُٹھانےکی ضمانت پر ہوگا۔

جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو غیر محفوظ حالت میں چھوڑ کر شام سے نہیں جائے گا۔ اسرائیل اور کرد جنگجوؤں کے مکمل تحفظ کا انتظام کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

جان بولٹن نے مزید کہا کہ کرد جنگجو شام میں امریکی حمایت یافتہ فورس کا حصہ تھے اس لیے انخلاء سے قبل ترکی کو داعش کے خلاف برسرپیکار کرد جنگجوؤں کے تحفظ کی بھی ضمانت دینا ہوگی جنہیں امریکا کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن چار روزہ دورے پر تل ابیب پہنچے جہاں سے وہ ترکی کے لیے روانہ ہوں گے۔ دورے کا مقصد شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر حکمت عملی طے کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کے سربراہ عہدے سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے