بغیرہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی کی سفارش

موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دیاجائے

کراچی: ٹریفک پولیس حکام نے کمشنر کراچی کو موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو خط لکھا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے ٹریفک پولیس نے کئی بار مہم چلائی ہے لیکن مہم کے باوجود موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے اور ہیلمٹ نہ پہننے سے موٹرسائیکل سوار جان لیوا حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے خط میں سفارش کی ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دیاجائے۔

خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق نوٹیفکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

,پیپلز پارٹی ,کا ,تحریک انصاف, کے ,’,خفیہ اکاؤنٹس,‘ پر, جے آئی ٹی ,بنانے, کا ,مطالبہ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ’خفیہ اکاؤنٹس‘ پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف  کے خفیہ بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے