قومی ایئر لائن نے ایئر کریو کو وزن کم کرنے کیلیے 6 ماہ کا وقت دیا

کراچی: قومی ایئر لائن نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرکے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مہلت دی

جنرل منیجر فلائٹ سروسز کے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے 31 جنوری تک جن ملازمین کے وزن معیاری وزن سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہیں انہیں گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔

ایئر کریو کوہسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کرائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019ء تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔

ایئر کریو کوہسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کرائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019ء تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔

یکم جولائی 2019ء کو عملے کے اراکین کا دوبارہ وزن کیا جائے گا اور صرف ان ملازمین کو فلائٹ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جن کا زائد وزن صفر رہ گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

فائر بریگیڈ کے عملےنے آگ بجھانے سے انکار کردیا

کراچی: شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کمپنی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے