نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں

مختلف علاقوں میں متحدہ بانی کے حق میں بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر تحریر درج ہے کہ ”جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے۔“

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماءفاروق ستار نے راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں نامعلوم افراد بینرز لگا رہے ہیں، اللہ ان نامعلوم افراد کو ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ ان نامعلوم افراد کا سدباب ہونا چاہیے کیونکہ یہ معمہ حل نہ ہونے تک کراچی کے معاملات حل کرنے میں مشکل ہو گی۔

اس موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ میں سے ہے.ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے اور اپنے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیروز کو یاد نہ رکھنے والی قومیں مضبوط نہیں ہوتیں.شہر میں دیرپا اور پائیدار امن قائم کرنے کےلیے شہریوں کو اونرشپ دینی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نئے, صوبوں کی, بات کرنے والوں کو, کھری کھری, سناتے ہوئے

نئے صوبوں کی بات کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے

کراچی: نئے صوبوں کی بات کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے