بوم بوم آفریدی کی بی پی ایل میں بہترین بلے باز ی

بوم بوم آفریدی کی بی پی ایل میں بہترین بلے باز ی

ڈھاکہ:  شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی

بی پی ایل کے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سکسرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے نکولس پوران کے41رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر127رنز بنائے

کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین نے2،2جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم15اوورز کے اختتام پر 83رنز پر 5وکٹیں گنوا چکی تھی تاہم بوم بوم آفریدی نے بہترین بلے باز ی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے 5 چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے صرف 25گیندوں پر 39رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے