فلم’سلیوٹ‘میں فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ جلوے دکھائیں گی

فلم’سلیوٹ‘میں فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ کنگ کے ساتھ جلوے دکھائیں گی

ممبئی:  فلم’سلیوٹ‘میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مقابل دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کا نام زیرغور ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز فاطمہ کی اداکاری سے کافی متاثر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بھاتی خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم’سلیوٹ‘کے ہدایت کار و پروڈیوسرز کنگ خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے فاطمہ کے نام پر غور کررہے ہیں۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کے ساتھ فلم ٹھگ آف ہندوستان میں نظر آئی، فلم تو باکس آفس پر ناکام ہوگئی لیکن فلم میں ان پرفارمنس کو بے حد سراہاگیا

فاطمہ شاہ رخ خان کے ساتھ17 سال قبل فلم ون ٹوکا فور میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں اور اسی فلم کے دوران انہیں کنگ خان سے محبت ہوگئی تھی۔

فاطمہ ثنا شیخ سے پہلے اداکارہ بھومی پانڈیکر، کرینہ کپور، وانی کپور اور پریانکا چوپڑا کانام بھی زیرغورتھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے