سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کی 21رنز سے فتح

ویلنگٹن: تھسارا پریرا کے 140رنز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچا سکے

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔

سری لنکن ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور مہمان ٹیم 128رنز پر 6وکٹوں سے محروم ہو کر بدترین شکست کے دہانے پر پہنچ گئی تھی۔

تھسارا پریرا کیوی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلانے کا بیڑا اٹھایا اپنی ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب پہنچا دیا لیکن 298 کے اسکور پر وہ بھی ہمت ہار گئے اور سری لنکا کو میچ میں 21رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

آسٹریلیا کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

سڈنی : آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے