پشاور , کالی باڑی کے, علاقے میں, دھماکا

پشاور کالی باڑی کے علاقے میں دھماکا

پشاور: میں کالی باڑی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا صدر میں کالی باڑی کے علاقے میں گاڑی کے قریب ہوا، جس میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ بارودی مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریب موجود متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ وسیم ریاض کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر رہا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ادھر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق کالا باڑی میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت محمد فاروق، مختارہ بی بی، روبینہ، ابراہیم، رحمت گل اور عمیر کے ناموں سے ہوئی۔
یہ دھماکا ایک مذہبی جماعت کے دفتر کے قریب ہوا جبکہ سی سی پی او قاضی جمیل کے مطابق دھماکے میں 10 سے 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ گاڑی کہاں سے آئی تھی۔
دھماکے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے بتایا کہ گاڑی کے اندر دھماکا خیز مواد لگایا گیا تھا اور صرف اسی کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں نیا طریقہ استعمال کیا گیا اور گاڑی کے دروازے میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مشال قتل کیس کے, آخری 4 ملزمان, کا فیصلہ, محفوظ کرلیا, جسے 16 مارچ, کو سنایا, جائے گا

مشال قتل کیس کے آخری 4 ملزمان کا فیصلہ محفوظ کرلیا جسے 16 مارچ کو سنایا جائے گا

پشاور: 13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے 23 سالہ طالب علم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے