بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے.بم دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بغداد کے علاقے کرادہ کے بازار میں کھڑا کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔

کار بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ کل سنائے گی

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے