وزیراعظم ملک کیساتھ اتفاق فاﺅنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں، بلاول بھٹو

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو پی آئی اے ملازمین پر تشدد سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گلو بٹو کو پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کرنے سےباز رکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے ساتھ اتفاق فاﺅنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں اور مزدور طبقے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مزدور طبقے کیساتھ ملکر حقوق کی جنگ لڑی ہے اور ان کی جماعت اس مشکل وقت میں مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کرناہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پی آئی اے ملازموں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کھوکھلے منصوبوں پر اربوں روپے ضایع کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ نواز لیگ پیپلزپارٹی حکومت میں ریگولر کیے گئے وفاقی حکومت کے 70ہزار ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے