پنجاب پولیس مسلم لیگ ن کا عسکری ونگ بن چکی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچے ہیں جہاں آج شام وہ نشتر پارک میں ’پاکستان زندہ باد‘ جلسہ سے خطاب کریں گے۔

آج صبح عمران خان نے ضلع ساؤتھ کے چیئرمین منصور شیخ کی رہائش گاہ پر پرتکلف ناشتہ کیا۔ ناشتے کی تیاری کے لیے ماہر خانساماں کو خصوصی طور پر لاڑکانہ سے بلایا گیا۔ ناشتہ کے بعد عمران خان پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گے جس کے بعد ایدھی ہوم کلفٹن کا دورہ اور لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے گھر تعزیت کے لیے بھی جائیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 6 بار پنجاب پر حکومت کی، لیکن وہ پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے اور میرٹ پر چلانے میں ناکام رہی، اب پولیس مسلم لیگ ن کے عسکری ونگ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

اس موقع پر باتھ آئی لینڈ میں عمران خان کی آمد کے وقت کارکنوں میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے عارف علوی اور علی زیدی سمیت متعدد رہنماؤں کو اندر جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے