سینی گال کے صدر کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد

وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پران کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو پھول بھی پیش کیے,اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔میکی سال دو روزہ قیام کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں  دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستان اور سینی گال کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور باہمی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہونگے۔سینی گال کے صدر کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچپسی کے امور کو مزید فروغ دینا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے