بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع مستونگ شہر میں سب انسپکٹر عبد اللہ اور ان کابیٹا کانسٹیبل گل حسن ڈیوٹی کے بعد تھانے سے گھر کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب مستونگ ہی کے نواحی علاقے کنڈاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں لیویز فورس کا ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی معلومات کے حوالے سے تنیوں سیکورٹی اہلکاروں کے فائرنگ میں جاں بحق ہونے کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قرار دیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ مستونگ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے متصل ہے جہاں پہلے بھی سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے اہم 44 منصوبے نظر انداز

بلوچستان کے اہم 44 منصوبے نظر انداز

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے