تحریک انصاف, اور, پیپلز پارٹی کا, سیاسی تناؤ حل, نہیں ہوسکا

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا سیاسی تناؤ حل نہیں ہوسکا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا سیاسی تناؤ حل نہیں ہوسکا، جبکہ مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے خفیہ کوششیں جاری ہیں

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما علی گوہر خان مہر اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے علیحدہ علیحدہ وزیرِاعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جہاں مذکورہ معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حمکراں جماعت نے اپنے اتحادیوں اور سندھ کی دیگر جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے وہ یہ کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقیاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر الزامات آنے کے بعد انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیرِدفاع پرویز خٹک اور پنجاب کے ایک وزیر علیم خان کو پی ٹی آئی نے ان کے عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا تو فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ طور پر کرپشن کے چارجز نہیں لگے اس لیے وہ اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بابر اعوان اور اعظم خان سواتی وفاقی کابینہ کے اراکین تھے، تاہم جب ان پر کرپشن کے چارجز لگے تو دونوں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے خلاف چارجز کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان افراد نے خود کو احتساب کے لیے پیش کی اور پاکستان کے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے مشاہدے کے بعد پی ٹی آئی نے سندھ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں تو بند کردیں، تاہم وہ وزیرِاعلیٰ سندھ کو ہٹانے کے لیے بیک چینل کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے