سابق صدر آصف زرداری دسمبر میں وطن واپس آئیں گے

آصف علی زرداری نے منظور وسان کو ٹیلی فون کیا اور سندھ کی سیاسی صور ت حال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ٹیلی فونک رابطے کے بعد منظور وسان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دسمبر کے دوران وطن واپس آئیں گے اور بے نظیر بھٹو کی برسی پر خطاب کریں گے ۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی عید کے بعد ملک بھر کے دورے کریں گے ۔ پیشن گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر اکتوبر میں سیاسی صورت حال میں تیزی آئی گی اور ستمبر کا مہینہ سیاسی درجہ حرارت کے حوالے سے گرم ہو گا جس میں پیپلز پارٹی اہم کردار ادا کریگی ۔

یہ بھی پڑھیں

سو سے زائد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار

کراچی: 101 وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار، ملزمان ہر شہر میں 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے