انشاء اللہ2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پُر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یک جہتی کا پیغام جاری کیا۔

آصف غفور نے ٹویٹ میں لکھا ’دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحمتیں جاری رکھے،آمین۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  پُر عزم پاکستانیوں اور شہدا کو سلام بھی پیش کیا اور کہا کہ متحد ہو کر ہی ہم اپنی کام یابیوں کو دوام دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے